22 جون 2018 - 18:19
شمالی کوریا کی پالیسیاں امریکہ کے لئے اب بھی خطرہ : امریکی صدر

امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو اب بھی خطرہ قراردیتے ہوئے اس ک خلاف اقتصادی پابندیوں میں ایکسال کی توسیع کردی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو اب بھی خطرہ قراردیتے ہوئے اس ک خلاف اقتصادی پابندیوں میں ایکسال کی توسیع کردی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف ہنگامی حالات میں توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی پالیسیاں اور جوہری ہتھیار امریکہ کے لیے خطرہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے اب بھی خطرہ ہے جس کی بنیا د پر ایمرجنسی میں1سال کی توسیع کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169